• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے جج کو ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا

Indian Cj Writes Letter To Oust High Court Judge

بھارتی چیف جسٹس نے الہ آباد ہائیکورٹ کے جج کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر اور وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔

ہائیکورٹ کے جج ایس این شکلا پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر کے نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوںکی اجازت دینے کا الزام ہے۔

نجی میڈیکل کالجوں میں غیرقانونی داخلوں سے متعلق اسکینڈل میں ججوں کی 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

کمیٹی نے الہ آباد ہائیکورٹ کے جج کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، جس پر بھارتی چیف جسٹس نے جج کو ہٹانے کیلئے بھارتی وزیر اعظم اور صدر سے درخواست کردی ہے ۔

ایس این شکلانے بلیک لسٹڈکالجوں میںغیر قانونی داخلوں کی اجازت دی تھی،چیف جسٹس اور 4 باغی ججوں کے درمیان تنازعوں میں یہ اسکینڈل بھی شامل تھا۔

تازہ ترین