اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے نوازشریف کی بڑی فتح ہےکہ مخالفین کےپاس کارکردگی دکھانےکوکچھ نہیں ،کوئی10ہزارمیگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام کرگیا، کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کوالزامات میں چھپا رہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا وعدے پورے کرنے اورخدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے، مخالفین کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر انہیں پر ختم ہوتی ہے ۔