اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کی عمارت بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی‘ چیف جسٹس جو اس وقت کیس کی سماعت کررہے تھے نے وکلاءاور کمرہ عدا لت میں موجود افراد سے کہا کہ اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں زلزلے کے جھٹکے جلد ختم ہوجائیں گے۔ بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے سپریم کورٹ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلوں کے باعث سپریم کورٹ کی کھڑکیاں اور دروازے بجنے لگے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت آئین کے آرٹیکل 62 سے متعلق کیس کی سماعت کررہے تھے۔چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں موجود وکلاءاور دیگر لوگوں سے کہا کہ اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں زلزلے کے جھٹکے جلد ختم ہوجائیں گے۔