گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک ) جنگ گروپ کے زیر اہتمام تیسری سب سے بڑی تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام اور ڈ پٹی کمشنر سہیل ا حمد ٹیپو نے کیا،نمائش میں تاجروں، اساتذہ،طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی چالیس سے زائد تعلیمی اداروں نے اسٹالز لگائے اور نوجوان طلبا و طالبات کو ان کے تعلیمی سفر کے بارے آگاہی دی گئی۔اس سے پہلے جنگ گروپ کے زیر اہتمام دی نیوزایجوکیشن ایکسپو کے نام سے لاہور،کراچی،راولپنڈی اسلام آباد ،پشاور،فیصل آباد اور ملتان میں بھی کامیاب ایکسپوز منعقد کی جا چکی ہیںاور گوجرانوالہ میں تیسری کامیاب نمائش ہے ۔نمائش کے افتتاح سے ہی طالبعلموں اور والدین کی بڑی تعداد شرکت کیلئے پہنچ گئی اور جنگ میڈیا گروپ کی کاوش کو خوب سراہا۔والدین اور طلبہ کا کہنا تھاکہ میڈیا گروپ کی جانب سے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ایجوکیشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر گوجرانوالہ ثروت اکرام کاکہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی تعلیمی نمائش کے انعقاد پر جنگ میڈیا گروپ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔تعلیمی میدان میں جنگ میڈیا گروپ کا اہم کردار ہے،تعلیمی سرگرمیوں کی ترویج جنگ گروپ کی اولین ترجیح ہے اور آج ایسا لگتا ہے کہ جنگ گروپ تعلیمی میدان میں پنجاب حکومت سے بازی لے گیا ۔ افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ صحافتی میدان کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی سب سے آگے ہے۔ اور تمام اداروں کو چاہیئے کہ مل کر اس ملک کے لئے کام کرنا چاہییے اور اس نمائش کا انعقاد ہمارے ملک کے بچوں کے مستقبل سے وابسطہ ہے اور جنگ گروپ کے اس کامیاب نمائش کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں تقریب میں ، سعدیہ شریف ، امجد سعید ، دیگر شرکاء سی ٹی او گوجرانوالہ آصف چیمہ صحافی رانا انصر ، عثمان خلیل ، شان بیگ لالہ عمران نے بھی شرکت کی۔نمائش میں ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے ناسٹالز ہولڈرز میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔