• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف وقت کی آواز ہیں یہ تو گونجے گی،مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف وقت کی آواز ہیں یہ آواز تو گونجے گی، مردان میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں سائونڈ سسٹم سے نوازشریف کا ترانہ گونج اٹھا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی۔اس واقعہ پر مریم نواز نےسوشل میڈیا میں بیان دے کر جنونیوں کے سینوں کو مزید آگ لگا دی۔ مردان میں تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا جس میں سائونڈ سسٹم سے اچانک نواز شریف کا ترانہ چلنا شروع ہو گیا۔ جب لوگوں کو غلطی کا احساس ہوا تو ترانے کو بند کرا دیا گیا۔اس پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پراپنا بیان جاری کیا۔
تازہ ترین