• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے لئے اپنا ہی بچہ بیچنے والی ماں کو قیدکی سزا

Woman Sells Her Newborn Baby For Air Fare

روس کی عدالت نے جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے لیے اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے والی ماں کو 4 سال قید کی سزا سنادی۔

روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کی عدالت نے ازبک خاتون کو فضائی ٹکٹ کیلئے اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے پر 4 سال قید کی سزا سنادی جبکہ بچے کو خریدنے والے جوڑے کو بھی 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سینٹ پیٹرز برگ میں رہائش پذیر ازبک خاتون نے نومبر 2016 میں بچے کو جنم دیا اور چند دن بعد ہی فضائی ٹکٹ کی خاطر اپنے نومولود بچے کو تقریباًایک سو چھیاسٹھ یورو یا دو سو پانچ ڈالرز میں فروخت کردیا اورخود گھومنے کے لئے بیرونی ممالک روانہ ہوگئی۔

 

تازہ ترین