• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمی جوڑے کے قاتل جرگے کو بچانےکا انکشاف

Bid To Save Jirga That Ordered To Kill Love Birds In Karachi

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کرنٹ لگا کر مارنے والے جرگے کے ارکان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں قتل میں ملوث جرگے کے سربراہ سرتاج گل سمیت 4ارکان کو بے قصور قرار دینے پر رپورٹ جمع کرائی ۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔

جرگے کے سربراہ سمیت مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا بھی حکم دیا گیا ،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ابراہیم حیدری میں 14 اگست 2017ء کو جرگے کے حکم پر کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا تھا ۔

جرگے نے لڑکے اور لڑکی کے والدین کو مجبور کیا کہ وہ کرنٹ لگانے کی سزا اپنے ہاتھوں سے انجام دیں ۔

تازہ ترین