• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی سپر ہیرو فلم ’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘ کی پہلی جھلکیاں

مارول کامکس کے سپر ہیرو کے کرداروں کے دیوانے ہوجائیں تیار،کیونکہ مارول کامکس برانڈ کی ایکشن، سائنس فکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فلم ’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘ سن 2015 میں آنے والی فلم ’آنٹ مین‘ کا سیکوئل ہےاور اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

فلم کی ہدایت کاری پیٹن ریڈ نے سر انجام دی جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک سپر سوٹ کے ذریعے اپنے جسم کو چونٹی سے بھی چھوٹا اور بلڈنگ سے بھی بڑا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےاور اس طاقت کے ذریعےوہ اپنے دشمنوں کو شکست دیتا ہے۔

فلم میںپال روڈ اپنے ماضی کے کردار ’آنٹ مین‘ میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کرداروں میں ایوانجلین للی، مائیکل ڈگلس، مشل پفائفر، والٹن گوگنز شامل ہیں۔

کرس مکینااور ایرک سومرز کی لکھی گئی کہانی جبکہ وکٹوریہ الونسو اور مچل بیل کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کی گئی یہ ایکشن و ایڈونچر اور سائنس فکشن کا مکس تڑکا لیے یہ سپر ہیرو فلم 8جولائی کو امریکہ بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

تازہ ترین