کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیژر لیگس (کے وائی آئی) فٹ بال لیگس کے پانچویں رائونڈ میں ہزار یونائیٹڈ کی پہلی اور ینگ عزیز آباد کی دوسری پوزیشن ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ چھٹے رائونڈ کا آغاز ہفتے سے ہوگیا۔ سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر ہزارہ یونائیٹڈ ناقابل شکست رہتے ہوئے 20پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے یہ ایونٹ کی واحد ٹیم بن گئی ہے جو اپنے تمام میچز میں فتحیاب رہی۔ ینگ عزیز آباد 16پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جس نے معمار اسپورٹس کو توشید کی ہیٹ ٹرک کی بدولت 3-1سے شکست دی۔