کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تحریک منہاج القرآن کا ایک اجلاس صوبائی امیر پیر سید حبیب اللہ چشتی کی زیر صدارت ہوا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب امیر احمد نواز انجم پانچ روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ایئر پورٹ پر صوبائی قائدین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کا بھر پور استقبال کرے گی قائد کو ایک جلوس کی شکل میں صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ لایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی نائب امیر صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور ضلعی سطح پر بھی مختلف اضلاع کادورہ کریں گے ۔