پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ خود کو کشمیری کہنے والوں کے گھر پر کشمیریوں کے قاتل بھی آتے ہیں۔
لاہور کے موچی دروازے پر پی پی کے جلسے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،اعتزاز احسن ،قمر زمان کائرہ ویگر نے خطاب کیا ۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس تاریخی مقام پر بھٹو نے آمریت کے خلاف جھنڈا بلند کیا ،کشمیر کے حقوق کی جنگ بھی موچی گیٹ سے شروع ہوئی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ کشمیریوں کا خون نیلم جہلم میں بہا دیا گیا ہے، لیکن حکمران کشمیریوں کے قاتلوں کو گھر بلاتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر دنیا کیلئے فلیش پوائنٹ ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے مظفر آباد میں میں بھی مجھے کیوں نکالا کی گردان کی،یہ کمزور اور طاقت وروں کو الگ الگ طریقوں سے ملتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران کمزور کو مارتے اور طاقتور کے پاؤں پڑتے ہیں، مظلومیت کا اتنا رونا رو رہے ہیں کہ انہیں کشمیر بھی نظر نہیں آتا۔
پی پی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں،میاں صاحب کو خود سے فرصت نہیں جبکہ کپتان ہے انگلی کے اشارے کا منتظر رہتا ہے۔