اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے منگل 6فروری سے شروع ہونے والے 4روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے مختلف دنوں کی ترتیب سے مجموعی طور پر8بنچ تشکیل دے دیئے ہیں،بنچ( اول) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اورجسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل ہوگا تاہم جمعہ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ہی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا، بنچ (دوئم) سوموار کے روز جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ جبکہ منگل سے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اورجسٹس سجاد علی شاہ جبکہ جمعہ کے روز جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ہی کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہوگا ۔