کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسری پاکستان خواتین سپر ہاکی لیگ منگل سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پیر کو لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کی سیکریٹری تنزیلہ عامر چیمہ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی ہوئی اور کیک بھی کاٹا۔ تنزیلہ نے کہا کہ دوسری پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ ٹیمیں کوئٹہ پینتھر، پشاور ڈئیرز، کراچی ڈولفنز ، اسلام آباد شاہین اور لاہور لائنز شرکت کریں گی۔ فائنل گیارہ جنوری کو کھیلا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں 30 برس تک کی عمر کی کھلاڑی حصہ لیں گی اس سے زیادہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔تنزیلہ عامر نے کہا کہ قومی ویمنز ہاکی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرنا فیڈریشن کا کام ہے۔