• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعددممالک کےسفیروں کا بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تیونس، مراکو، کینیا، نائیجریا، سوڈان اور موریشیس کے سفیروں نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کا دورہ کیا،دورے کا اہتمام ڈائریکٹر جنرل (افریقا) فارن آفس آف پاکستان نے کیا،اس موقع پرڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال نے پوٹھوار میں جاری محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے مختلف زرعی ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ حکومت پنجاب پوٹھوار کو وادیِ زیتون میں بدلنے کیلئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت 2 ارب 79 کروڑ کی لاگت سے زیتون کے کاشتکاروں میں 20 لاکھ زیتون کے اعلیٰ نسل کے حامل پودے مفت تقسیم کر رہی ہے، اس کے علادہ ادارہ کے سائنسدانوں نے زیتون، انگور اور آڑو کی اگیتی پیداوار ممکن ہوئی ہے،محکمہ زراعت پنجاب نے اس علاقے میں ڈرپ اور سپرنکلر نظامِ آبپاشی کو بھی فروغ دیا ہے اور اس جدید نظام آبپاشی کے ذریعے 3 ہزار233 ایکڑ رقبے کو قابل کاشت بنایا گیا ہے،سفیروں کو بریفنگ میں بتایا کہ شعبہ اراضی تحفظ محکمہ زراعت نے بھی مختلف سکیمیں متعارف کروائی ہیں جس پر حکومت پنجاب 80 فیصد سبسڈی بھی دے رہی ہے۔
تازہ ترین