• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں شدید سردی، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10ہوگیا

وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بر قرار ہے کوئٹہ ہفتہ رفتہ کے چھٹے روز بھی ملک کا سب سے سرد مقام بنا ہوا ہے ، جہاں درجہ حرار ت منفی 10 درجے ریکارڈ کیا گیا ۔

وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، سرد ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم در جہ حرار ت کے مطابق کوئٹہ میں منفی10 ،قلات میں منفی7 ، دالبند ین میں منفی 3،ژوب اور سبی میں صفر ،پنجگور میں ایک، بارکھا ن3 اور گوادر میں 8 ، تربت اور خضدار میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دور ا ن صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔کوئٹہ، قلات، دالبندین، زیارت اور ژوب سمیت متعد ا ضلا ع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے ریکا رڈ کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین