• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاسک فٹ بال لیگ کیلئے ٹیکنیکل و سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلاسک فٹ بال لیگ کیلئے ٹیکنیکل و سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اے ایف سی انسٹرکٹر شیخ صدیق کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ٹیکنیکل کمیٹی کلاسک فٹ بال لیگ کے مقابلوں کے لئے ٹیکنیکل ریگولیشنز ترتیب دے گی۔انہوں نے ٹیکنیکل کمیٹی کے دیگر ممبران کا اعلان بھی کیا جس میں وائس چئیرمین شہزاد انور اورممبران سجاد محمود، محمد حبیب، نعمان ابراہیم، اصغر خان انجم، ظفر اقبال، محمد عیسیٰ اور غلام شبیر ہونگے۔ لیگ کیلئے کوچ شہزاد انور کی سربراہی میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین