کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کےبیان میں سوئی گیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرا تے ہوئے کہا گیاہے کہ کاسی روڈ ، کاسی قلعہ، نیچاری، قلندر مکان، شالدرہ، پشتون آبادسمیت شہر کے وسطی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہےجس کے باعث اس شدید سردی میں شہری عذاب میں مبتلا ہیں یہ سلسلہ تقریبا10 سال سے جاری ہے بار بار توجہ دلانے کی کوشش کی گئی مگر گیس کمپنی کے متعلقہ حکام غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،موجودہ حکومت سے کچھ توقعات اور امیدیں وابستہ تھیں مگر تبدیلی کے اثار بہت کم نظر آرہے ہیںہم حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس پریشر کی کمی کا سختی سے نوٹس لے کر شہریوں کو اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائیں۔