• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان کا نیا گانا ’اشتہار‘ بھی ہٹ ہوگیا

سروں کے بادشاہ راحت فتح علی خان اپنی گائیکی سے دلوں کے تارچھیڑدینے کا فن جانتے ہیں ۔’لاگی تم سے من کی لگن ‘سے لے کر’تیرے مست مست دونین ‘ اور’نینا ٹھگ لیں گے‘ تک ،راحت فتح علی نے جوبھی گانا بالی وڈ کے لئے گایا۔۔ سپرہٹ ہو گیا اوراب ان کے نئے گانے ’اشتہار‘ نے بھی سننے والوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

rahat1

نئی فلم’ویلکم ٹونیویارک‘ میں شامل راحت فتح علی خان کا یہ گانا ۔۔’اشتہار‘۔۔ریلیز ہونے کے دودن کے اندر63لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے اورگانے کی مقبولیت کا گراف تیزی سے اوپرجارہا ہے۔’اشتہار‘ میں راحت کا ساتھ دیا ہے بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنسالی نے۔

سوناکشی سنہا اوردلجیت دوسانجھ پرپکچرائز ہونے والے گانے کوکمپوز کیا ہے شمی ٹنڈن نے اورلکھا ہے چرن جیت چرن نے۔

rahat2

راحت نے ’اشتہار‘ میں دل ٹونٹے اورجدائی کے احساسات کواپنی مدھرآواز میں بہت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔

’اشتہار‘ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا ’ یہ ایک خوبصورت گانا ہے۔دھوانی بہت باصلاحیت گلوکارہ ہیں اوربالی وڈ میں ان کا یہ پہلا گانا ہے۔یہ گانا رومینٹک گانے سننے والوں کے لئے تحفہ ہے۔‘

rahat3

دھوانی بھنسالی نے راحت فتح علی خان کے ساتھ گانے کو اپنے لئے اعزاز قراردیا۔

’ویلکم ٹونیویارک‘ رومینٹک کامیڈی فلم ہے جو23فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم کی کاسٹ سوناکشی سنہا ،دلجیت دوسانجھ،لارا دتا،بومن ایرانی اوررتیش دیش مکھ پر مشتمل ہے۔

rahat4

فلم میکر کرن جوہر بھی [ویلکم ٹونیویارک‘ میں کیمو رول میں نظرآئیں گے۔

 

 

تازہ ترین