• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ایک خاتون پر مشتمل قصبہ اور اس سے جڑے دلچسپ واقعات

مونووی،امریکا کا واحدقصبہ ہے جہاں2010کی مردم شماری کے تحت صرف ایک خاتون رہائش پذیر ہیں جن کا نام ایلسی آئلر ہے ۔

town01

ایلسی ہر سال میئر کے انتخابات کا بورڈ لگاتی ہیں اور پھر خود اپنے آپ کو ووٹ دے کر منتخب کرلیتی ہیں۔

وہ ہر سال 500 ڈالر ٹیکس اپنے آپ کو ادا کرکے پانی اور بجلی کے اخراجات ادا کرتی ہیں جبکہ شہر کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے تمام تر کاغذات جمع بھی کراتی رہتی ہیں۔

town03

ایلسی آئلر کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں پلی بڑھی ہیں اور یہاں تنہا رہ کر بھی بہت خوش ہیں۔

town02

سال 1930ء کی دہائی تک یہاں کی آبادی 150 نفوس پر مشتمل تھی اور یہاں ریل بھی آکر رکتی تھی۔ یہاں کئی دکانیں، مکانات سمیت ایک جیل بھی موجود تھا۔

ایلسی کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جب وہ پرائمری اسکول میں پڑھارہی تھیں اور اسی سے ان کی شادی ہوگئی۔

town05

اس کے بعد وہ امریکی ایئرفورس میں بھرتی ہوگئیں اور کوریا کی جنگ میں حصہ لیا۔ بعد ازاں کنساس شہر منتقل ہوکر وہاں کی ایئر لائن میں شامل ہوگئیں اور ایئرہوسٹس بنیں۔

town08

اس کے بعد وہ دوبارہ مونووی آگئیں اور انہوں نے اپنے والد کے تیار کردہ ایک سرائے نما ہوٹل کو دوبارہ کھولا لیکن جنگ عظیم دوم کے بعد لوگ یہاں سے جانے لگے اور علاقہ تیزی سے خالی ہوتا چلا گیا۔

 1970ء میں یہاں کا واحد پوسٹ آفس، کھانے پینے کا اسٹور بند ہوگیا اور ان کے دونوں بچے بھی علاقہ چھوڑ گئے۔

1980ء میں شہر کی آبادی 18 ہوگئی اور 2004ء میں ان کے شوہر کا بھی انتقال ہوگیا اور اب وہ اس علاقے میں اکیلی رہ گئیں۔

town04

یہاں ایک لائبریری بھی ہے جسے روڈی لائبریری کا نام دیا گیا ہے جس میں 5000 کتابیں اور میگزین موجود ہیں جن کی لائبریرین بھی خود وہی ہیں۔

town07

اس علاقے میں رہنے والے لوگ کبھی کبھار ان سے ملنے آجاتے ہیں وہ ایلسی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

 

تازہ ترین