• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کی منظو ر ی، لیبر پا لیسی2018کا اعلان آج ہوگا، وزیر محنت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ مظلو م طبقو ں کی با ت کی ہے اور ان کا معیا ر زندگی تبدیل کر نے کے لئے عملی اقدا ما ت کئے ہیں، اسی لئے 10فر ور ی 1972کو پہلی لیبر پا لیسی کا اعلا ن کیا گیا جو محنت کشو ں کے حقوق کی ضما نت کی وا ضح مثا ل ہے، اب ہم دو با ر ہ مشتر کہ طو ر پر سہہ فریقی لیبر کا نفرنس کی سفا ر شا ت کی رو شنی میں’’ لیبر پا لیسی 2018‘‘کا اعلا ن 10فر و ر ی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی منظو ر ی سے کرنے جا رہے ہیں،وہ اپنے دفتر میں سہہ فریقی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبرا ن کے ساتھ مشترکہ اجلا س کی صدار ت کررہے تھے، جس میں سینئر صنعت کا ر سرا ج قا سم تیلی ،مجید عزیز ،کرا مت علی ،حبیب الدین جنیدی ،فصیح الکریم ،زہرا خا ن ،لعل بخش کلہو ڑو ،لیا قت مگسی ،شفیع غنی ،نو ر الہا دی ،فر حت پر وین ،جمشید چاندی والا، محکمہ محنت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔ وزیر محنت نے کہا کہ ہما ر ے قا ئدین نے محنت کشو ں کی با ت کر کے عوامی فلا ح و بہبو د کے کا م کئے ہیں ، اس پالیسی پر مشتر کہ طو ر پر اعتما د میں ہی ہما ر ی کا میا بی ہے کہ کسی اختلا ف کے بغیر محنت کشو ں کی بہتری کےلئے پا لیسی پر عملدرآمد شرو ع ہو۔ اب پا لیسی کے بعد ضروری قا نو ن سا زی بھی جلد کرلی جائےگی۔
تازہ ترین