• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں ،ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

کراچی (طلحہ ہاشمی) دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہونے کے انکشاف پر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس ایسے افراد کی فہرست موجود ہے اور انہیں خط لکھ کر کہا جا رہا ہے کہ وہ منی ٹریل پیش کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور نادرا کو بھی معلومات کے حصول کیلئے خطوط لکھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے جائیدادیں خریدنے والوں کے اکائونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ ایف بی آر سے بھی ایسے افراد کے ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نادرا سے ایسے افراد کی فیملی ٹری (اہل خانہ کی تفصیلات) مانگی گئی ہیں، ساتھ ہی ایف آئی اے کے سسٹم سے ان افراد کی سفری تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیر پھیر کرکے جائیدادیں خریدنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین