راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں تین سکولوں کے انضمام کیلئے کمیٹی تشکیل دینے ، ترقیاتی کاموں اور 158رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری دی گئی، کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس جمعہ کو صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزا د تنو یر کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ ، وا ئس پریذ یڈنٹ ملک منیر احمد اور نا مز د /منتخب ممبران بھی مو جو د تھے ،تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق اجلاس میں ملازمین کی بیما ری کے دوران علا ج کی مد میں ہونے والے اخراجات کی ادا ئیگی و کلیم،مختلف عوا می کا م بشمو ل گلیو ں کی تعمیرو مر مت ،عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع ، مر متی /تر قیا تی کا مو ں کی منظو ری دی گئی، بورڈ میٹنگ میں جا ئیدا د منتقلی کے 5کیسوں، 82رہا ئشی اور 76کمر شل نقشوں کی منظو ری دی گئی ، اجلاس میں کینٹ بورڈ سکولوں کے انضمام کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں قطعہ زمین کی قبرستا ن کیلئے ،کینٹ کے مختلف علا قو ں کی خو بصو رتی کیلئے مختلف پو دو ں کی خر یدا ری کی منظو ری کے ساتھ ساتھ کینٹ کے علا قو ں میں مضر صحت اور غیر معیا ری کھا نے کی فروخت پر بھا ری جر ما نہ عا ئد کر نے کی منظو ری دی گئی۔ ادھر بعض منتخب ممبران نے بتایا کہ بورڈ میٹنگ میں راولپنڈی کینٹ انتظامیہ کی طرف سے تینوں سکولوں علامہ اقبال کالونی ، عزیز آباد اور کمال آباد کے انضمام کی تجویز پر منتخب ممبران نے مزید وقت لے لیا اور کہا کہ بغیر انتظامات کے سکولوں کے انضمام سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو گی۔ بازار کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ بلڈنگ بائی لاز کو دوبارہ بازار کمیٹی میں زیرغور لاکر اس حوالے سے نئی سفارشات تیار کر کے آئندہ ہفتہ کے دوران سٹیشن کمانڈر سے اس حوالے سے میٹنگ ہو گی۔