اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کررہے ہیں، لودھراں کے عوام نے اسی وجہ سے یہ فیصلہ دیا ہے ۔
این اے 154لودھراں پر تحریک انصاف کی شکست پر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے فیصلہ سنا دیا، الیکشن کے بعد سیاست کے نئے راستے کھل جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو موقف تھا کہ وہ موروثی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دے کر اپنے کہے کے برعکس عمل کیا ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ لودھراں کی سیٹ جہانگیر ترین کی جیت کی صورت میں پہلی بار تحریک انصاف کو ملی تھی ،جو اب ن لیگ کے امید وار نے جیت لی ہے ۔