• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترقی کیلئے ہر شعبے میں تکنیکی برتری ضروری ہے، رضا علی گیلانی

لاہور(خبر نگار) پاکستان سیاحت و ثقافت کے شعبے پر توجہ دے کر اپنا مثبت تشخص اجاگر کر سکتا ہے۔ قدرت نے ہمیں دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات اوربا صلاحیت نوجوانوں کی تیار کھیپ مہیا کی ہے۔ ٹورزم اور ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیم اور ہر شعبے میں تکنیکی برتری ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے 17ویں کانووکیشن میں کامیاب طلباء میں اسناد تقسیم کرنے کے بعد خطاب میں کیا۔ وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اس وژن کے ساتھ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کہ یہی تعلیم آنے والی نسلوں کی تربیت میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء کی فکری صلاحیتوں میں نکھارآتا ہے۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ اسلام کے پیغام کی ابتداء ہی علم حاصل کرنے کی ترغیب سے ہوئی تھی۔ صوبائی وزیر نے ڈگریاں وصول کرنے والے کامیاب طلباء کو نصیحت کی کہ ادارے سے حاصل ہونے والے علم اور سکلز کواستعمال کر کے فیلڈ میں اپنا مقام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل علم وہی ہے جسے دوسروں کی بھلائی کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں بہترین سیاحتی مقامات پردنیا بھر سے سیاحت کو فروغ دینا ہو گا۔
تازہ ترین