• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو پر کرپشن کی فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

Recommend Corruption Charging To Netanyahu

اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے، جبکہ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات سے کچھ نہیں ہوگا، وہ بے گناہ ہیں اور اپنی قوم کی خدمت اور رہنمائی جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزیر اعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے اور میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں کہ معاملے کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔

دوسری جانب نیتن یاہو جو گزشتہ بارہ برسوں سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ان سے پندرہ بار مختلف مواقع پر تفتیش کی گئی، اس سے پہلے بھی اس طرح کے مقدمات قائم کرنے کی سفارشات کی گئیں تاہم اس بار بھی ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے قیمتی تحائف قبول کیے۔

تازہ ترین