کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم نے لکپاس چیک پوسٹ پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچوں کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کروڑ سے زائد مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا ۔ کسٹم کے مطابق کلکٹر کسٹم اشرف علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچوں میں بھاری مقدار میں غیر ملکی پان پرارگ ٹائر اور دیگر سامان اسمگل کیا جا رہا ہے جس پر کلکٹر نے ایڈیشنل کلکٹر زبیر شاہ ٗ ڈپٹی کلکٹر مقبول بلوچ ٗ انسپکٹر غلام حسین کھوسہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ شب لکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچوں کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی پان پرارگ ٗ مختلف اقسام کی سگریٹ ٗ چھتوں پر رکھے ٹائر برآمد کر کےکوچوں کو قبضے میں لے لیا ذرائع نے بتایا کہ پکڑے جانے والا سامان دو کروڑ سے زائد مالیت کا ہے ۔