• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے دارلحکومت روم میں رہائشی علاقے میں اچانک تیس فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا جس کے نتیجے میں پارکنگ ایریا میں کھڑی 6گاڑیاں گڑھے میں جاگریں۔

اس اچانک گڑھا پڑنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں تاہم خبریں ہیں کہ یہ گڑھا پانی کی لائن ٹوٹنے کے باعث پڑا ہے جس کے بعدقریب کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر گڑھے میں گر گئی اور رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ علاقے کو زیر نگرانی لے کر مرمت کا کام جاری ہے جسے جلدمکمل کرلیا جائے گا۔

 

تازہ ترین