• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فر وغ نسیم نے ایم کیو ایم کو پابندی سے بچایا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنو نیرخالدمقبو ل صدیقی نے معروف قانون دان بیرسٹرفر وغ نسیم کی تحریک اور مہا جر قوم کیلئے نا قابل فر امو ش خدمات کوزبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہاکہ برسٹرفر وغ نسیم نے مختصرمدت میں جو مقدمات پاکستان کی اعلیٰ عدالتو ںمیں لڑئے ہیں اور کا میابی حاصل کی ہے اس کی نظیرنہیں ملتی۔عدالت عظمیٰ سے بلد یاتی انتخابات منعقد کر نے کے مقدمے کی کامیابی ان کی خد ما ت میںسر فہر ست ہے جس کے نتیجے میںبلد یا تی انتخا با ت منعقدہو ئے یہی نہیںبلکہ بلد یا تی ادارو ںکے اختیارکے حصول کیلئے بھی کا میا ب قانونی جنگ لڑی۔برسٹرفر وغ نسیم نے کر اچی بد امنی کیس میں ایم کیویم پرپابندی لگا ئے جا نے کی استداعاکی مخالفت کی اور ایم کیو ایم کوپا بندی سے بچایا۔بلد یاتی انتخابات کیلئے غیر قانونی حلقہ بندیو ںکوعدالت اعلیہ سے کا لعدم کر وایا۔ڈاکٹر خا لد مقبو ل صدیقی نے اپنے بیان میںمز یدکہاکہ ڈاکٹرفر وغ نسیم نے اپنی انتہائی صلاحیتوں کوبر وکرارلا تے ہو ئے تحریک کے بہت سے رہنما ؤں کے انفر ادی مقدما ت بھی کامیابی سے لڑئے جس میں سرفہرست ڈاکٹر محمدفاروق ستار اورعبدالرؤف صدیقی کو جب تو ہین عدالت کا سامنا ہو ا تو انتہا ئی مدلل دلا ئل سے ان کادفاع کیا۔جب پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے رائے شماری کیلئے خفیہ رائے شما ری کے بجا ئے شو آف ہنڈکے ذریعے فیصلہ مسلط کرانے کی کو شش کی تویہی برسٹرفر وغ نسیم تھے جنہوںنے عدالت اعلیہ اور عدالت عظمیٰ سے اس فیصلہ کو کا لعدم قرار دلا ویا۔برسٹرر وغ نسیم کی مند رجہ بالاخد ما ت کی روشنی میں یہ کیسے کہاجا سکتاہے کہ وہ مہاجرقوم یاایم کیوایم کو کسی قسم کانقصان پہنچاسکتے ہیں۔
تازہ ترین