• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا واقعہ، بروقت اقدام کرنے میں ناکام رہے ،ایف بی آئی کا اعتراف

امریکی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں مگر وہ بروقت اقدام کرنے میں ناکام رہے۔

گورنر فلوریڈانےایف بی آئی ڈائریکٹر کے استعفے کا مطالبہ کردیا،  گورنر نے کہا کہ جب ملزم کےارادوں کاپتا تھا تو پکڑا کیوں نہیں گیا؟

ایف بی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا اسکول فائرنگ سے ایک ماہ قبل ادارے کو کسی نے اطلاع دی تھی کہ ملزم نکولس کروز شاید اس طرح کی کوئی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے نکولس کے پاس موجود اسلحے کی تفصیلات ، لوگوں کو مارنے کی اس کی خواہش ، اس کے مشکوک رویے اور سوشل میڈیا پر اس کی پریشان کن پوسٹس کے بارے میں آگاہ کیا تھا، اس کے علاوہ اسکول میں فائرنگ کیے جانے کے امکان کے بارے میں بھی ایک ماہ قبل ایف بی آئی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

ایف بی آئی اے کے مطابق فراہم کردہ اس معلومات کو درست طور پر استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھایا گیا اور مزید تفتیش نہیں کی گئی۔

فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں بدھ کے روز نکولس کروز نے ہائی اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین