کوئٹہ+حب ( نمائندہ جنگ/نامہ نگار) وندر اور پسنی میں سیکورٹی فورسز کےسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری،فورسزپرحملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چھ افراد ہلا ک ہوگئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے کر ٹھکانوں کو تباہ کر دیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق وندر میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانو ں کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ منگل کو وندر میںسرچ آپریشن کیا اس دوران کالعدم تنظیم کے مسلح کارکنوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار مسلح کارکن ہلاک ہو گئےٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے کر ٹھکانے کو مسمار کر دیادرایںاثناء پسنی میں سر چ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعد م تنظیم کے دو کارکن مارے گئے سیکورٹی فورسز نے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے دستی بم اور ایس ایم جیز قبضے میں لے لیں رذائع نے بتایا کہ مارے جانے والے افراد اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری،فورسز ٗ پولیس ٗ لیویز پرحملوں میں ملوث تھے حب سے نامہ نگارکے مطابق وندر شہر کے قریب"ممبار ندی"میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہےہلاک ہونیوالوں کی لاشیں سوراب گوٹھ کراچی میں قائم ایدھی ٹرسٹ کے سردخانے میں رکھوادی گئی ہیں۔