• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنماؤں کو سکھانا پڑے گا کہ سیاست ہوتی کیا ہے؟ پرویز خٹک

Pti Leaders Will Have To Teach What Is Politics Parvez Khattak

تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میںوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پارٹی رہنمائوں پر پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پرویز خٹک نے پارٹی قائد ین کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیدیا اور کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو سیکھانا پڑے گا کہ سیاست ہوتی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بڑے بڑے جلسے کرتے ہیں، ان جلسوں کو پھرکوئی نہیں سنبھالتا،پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور وزرا حلقوں میں لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لوگوں کواکٹھا کرتے ہیں اورپارٹی رہنما لوگوں کو بکھیردیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کو علاقائی سیاست کے محرکات کا علم ہی نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی حکمت عملی کی ازسرنو تشکیل کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سکھانا پڑے گا کہ سیاست ہوتی کیا ہے؟

تازہ ترین