ڈیرہ غازی خان میں پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک اور 2رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے نجات کے لئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہےاور اس آپریشن کے سلسلے میں ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز ،ایلیٹ پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، اس موقع پر ملزم نے فائرنگ کردی ،جس میں 2رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،جن کے قبضے سے کلاشنکوف ،دستی بم اور بارود سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔