سندھ بھر کے ڈاکٹرز کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے اور عدالتی احکامات پر محکمہ صحت کی جانب سے عمل درآمد نہ کیے جانے کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی لیکن محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مذاکرات کا سلسلہ شروع نہیں کیا جاسکا۔
بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سندھ کے ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، دیگر صوبوں میں ڈاکٹرز کی تنخواہیں اور دیگر مراعات سندھ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔