• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے گذشتہ دو فائنل میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ہفتے کی شام کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم نےابتدائی دونوں فائنل کھیلے تھے لیکن وہ ٹائیٹل اپنے نام نہ کرسکی۔روانگی سے قبل سرفراز احمد نے کہا کہ اس بار ٹائیٹل اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل کے ذریعے ملک میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں ٹورنامنٹ کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے۔انہو نے کہا کہ مختصر دوارنیے کی کرکٹ کھیلنے سے فٹنس کا معیار برقرار رکھنا مشکل ہے۔ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ وہ طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے کہا پنڈی اسٹیڈیم میں جمعے کو کوئٹہ اور اسلام آباد کے فیسٹول میچ کو دیکھنے کے لئے تماشائی بڑی تعداد میں گراونڈ میں آئے تھے۔پاکستان کے لوگ کرکٹ سے ترسے ہوئے ہیں۔اگر پاکستان سپر لیگ کے ذریعے میچ ہورہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے ان میچوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ لڑکوں کو چاہیے کہ اپنی فٹنس پر توجہ دیں اس وقت فٹنس بہت ضروری ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شرکت کرنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم بھی دبئی پہنچ گئی ہے۔کپتان شعیب ملک نے کراچی سے روانگی سے قبل کہا کہ اس کی ٹیم پہلے ہی سال اچھی کارکردگی کا تاثر چھوڑنا چاہتی ہے۔
تازہ ترین