• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج شروع ہوگا

Financial Action Task Force Meeting To Begins Today

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہورہا ہے۔ امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے سر گرم ہے جبکہ پاکستان اپنی نامزدگی رکوانے کے لیے دوست ملکوں سے رابطے میں ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یورپی ملکوں اور وزیر توانائی اویس لغاری نے ملائیشیا کا دورہ کرکے حکام سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستانی سفیروں کو بھی ممبرممالک کو اپنے موقف پر قائل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

تازہ ترین