• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:مطلوب الرحمٰن المعروف زکوٹا جن سپرد خاک

اداکار مطلوب الرحمٰن المعروف زکوٹا جن کو لاہور کے نواحی علاقے رچنا ٹائون میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

90ء کی دہائی کے بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ترین ٹی وی ڈرامے’ عینک والا جن‘کے معروف کردار’ زکوٹا جن‘کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مطلوب الرحمٰن عرف منا لاہور ی کچھ عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے ،جس کے باعث وہ صحیح طرح سے بول بھی نہیں پاتے تھے۔

چند دن قبل پہلے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں میو اسپتال میں داخل کرایا گیا ،جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

عینک والا جن میں ان کا معروف ڈائیلاگ ’ مجھے کام بتائو میں کروں ،میں کس کو کھائوں ‘ زبان زد عام ہوا ۔

منالاہور کی عمر 68برس تھی ،وہ ٹی وی کےساتھ تھیٹرپر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتےرہے، کچھ عرصہ پہلےگوجرانوالہ میں اسٹیج شوکےدوران ان پرفالج کاحملہ ہوا،انہوں نے بیوہ اور 6بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔

تازہ ترین