• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کو ایرانی میزائل کی فراہمی: مذمتی قراردادسلامتی کونسل میں پیش

Supply Of Iranian Missiles To Hoti Condemnation Resolution Submitted To Security Council

برطانیہ ، امریکا اور فرانس کی جانب سےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں یمن میں حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائلوںکی فراہمی کا سلسلہ روکنے اور خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقدام کی پاسداری میں ایران کی ناکامی پر اْس کی مذمت کی گئی ہے۔

Iran-Hoti-Missile-222

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ یہ قرارداد یمن میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے تعلق رکھنے والی کسی بھی سرگرمی کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کی اجازت دے گی۔

قرارداد کی منظوری کے لیے 26 فروری تک کی مدت مقرر کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کئی ماہ سے اقوام متحدہ میں ایران کے احتساب کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

تازہ ترین