راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کاٹیلی فون آپریٹرٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹرمیں تعینات ٹیلی فون آپریٹر رانایامین بھیرہ ضلع سرگودھامیں اپنے آبائی علاقہ سے واپس راولپنڈی آرہاتھاکہ اتوارکی رات تھانہ چونترہ کے علاقہ چکری روڈ پراس کی گاڑی نمبراسلام آبادٹیٖڈی 452 دوسری جانب سے آنے والی گاڑی نمبربی بی وائی 588 سےٹکراگئی جس سے رانایامین موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجب کہ دوسری گاڑی میں سوارتین افرادبھی زخمی ہوگئے ۔