• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی ملیشیا کو ایرانی میزائل کی ترسیل،سلامتی کونسل مذمت کرے، امریکا ، برطانیہ اور فرانس کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا، برطانیہ اور فرانس نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے حوثی ملیشیا کو ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی فراہمی کی مذمت کرے۔ اس سلسلے میں ان ممالک نے ایک مسودہٴ قرارداد مرتب کیا ہے اور یہ اگلے دنوں میں سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی جائے گی۔ امکان ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن پر عائد پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کے موقع پر سلامتی کونسل کے اراکین اس قرارداد کے مطالبے پر بھی غور کریں گے۔ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق مسودہٴ قرارداد برطانیہ نے تیار کیا ہے جبکہ اسے امریکا اور فرانس کی تائید حاصل ہے۔
تازہ ترین