• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث 72 ٹائیگرز ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

تھائی لینڈ کے صوبے چیانگ مائی Chiang Mai میں جانوروں کے نجی پارک (ٹائیگر کنگڈم) میں مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث چند ہفتوں میں 72 ٹائیگرز  ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ٹائیگرز کی ٹیسٹ رپورٹ میں کینائن ڈسٹیمپر وائرس اور سانس کے نظام کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا پائے گئے۔

قومی محکمۂ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز میں بیماری کی علامات بر وقت پہچاننا مشکل ہوتا ہے، جب تک صورتِ حال کا اندازہ ہوا، بہت دیر ہو چکی تھی۔

اس حوالے سے پارک انتظامیہ سے فوری طور پر مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید