• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارت کاری اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سفارت کاری اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں، آئندہ 2 سے 3 روز میں ممکنہ جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ایرانی قیادت کی منظوری ملنے پر یہ دستاویز امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے حوالے کر دی جائے گی۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں جوہری افزودگی روکنے کی پیش کش نہیں کی، نہ ہی امریکا نے ایسا کوئی مطالبہ کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں جوہری پروگرام کے پُرامن رہنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنائیں گے۔

ایران پر ’محدود‘ حملوں کی خبروں پر برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید