• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتیں، پاکستان سرفہرست ممالک میں شامل، یونیسیف

نیویارک (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ترقی پذیر ممالک میں 7 ہزار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ منگل کو جاری کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کی سب سے زیاد شرح اموات پاکستان، افغانستان، سب صحارا خطے کے ممالک میںہیں۔ یونیسیف نے اس رپورٹ میں واضح کیا کہ دنیا اتنے زیادہ نومولود بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جاپان، آئس لینڈ اور سنگاپور میں نوزائیدہ بچوں کے محفوظ رہنے کے سب سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نوزئیداہ بچوں کی اموات میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان میں ہربائیس بچوں میں ایک پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی موت کا شکار ہو جاتا ہے جب کہ جاپان میں یہ شرح 1111میں ایک ہے۔ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی حکومت اور ادارے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں، پاکستان میں ماہرین صحت نوزائیدہ بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر فکرمند ہیں۔اس رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے یونیسف پاکستان کے ترجمان ڈاکڑ کینڈی اونگ یو آئی نے جرمن خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کو بتایا، ’’پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح اس لیے زیادہ ہے کہ یہاں زیادہ تر بچوں کو معیاری طبی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں، جس کی بدولت ان کی جان بچائی جا سکے۔
تازہ ترین