• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت کانفرنس کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس، میر واعظ کی بار بار نظربندی کی مذمت

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹیو کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی صدارت میں حریت صدر دفتر پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں حریت ایگزیکٹیو اراکین پروفیسر عبد الغنی بٹ، بلال غنی لون، محمد مصدق عادل اور مختار احمد وازہ نے شرکت کی ۔ اجلاس جو کہ حریت چیئرمین میرواعظ کی ریاستی انتظامیہ کے ہاتھوں بار بار کی نظر بندیوں اور ان کی جملہ سرگرمیوں پر عائد متواتر پابندیوں کے سبب طویل عرصہ کے بعد منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی ، تحریکی اور تنظیمی صورتحال کے مختلف پہلوئوں پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں حریت چیئرمین میرواعظ کیخلاف حکمرانوں کی معاندانہ روش اور ان کو بار بار اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے ان کی جملہ سیاسی، دینی اور منصبی ذمہ داریوں پر عائدکی جا رہی پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی۔
تازہ ترین