• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمرچینی باڈی بلڈر 63سال کی عمر میں بھی نوجوانوں کیلئے مثال

یوں تو بڑھتی عمر کے ساتھ اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے یہ چینی دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے نوجوان باڈی بلڈرزکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جی ہاں،چین کے شہر چینگ ڈو سے تعلق رکھنے والے 63سالہ  Xu Zhilin نامی معمر شخص نہ صرف باڈی بلڈنگ کے ماہر ہیں بلکہ اس عمر میں بھی نوجوانوں کی طرح بھاری بھرکم وزن اُٹھاتے ہوئے پاور لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں ۔

معمر باڈی بلڈرخود کو فٹ رکھنے کیلئے روزانہ پابندی سے ورزش کرتے ہیں، اس عمر میں پاور لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے چینی شخص نے یہ ثابت کردیا کہ عمر چاہے کچھ بھی ہو بس ہمت جوان ہونا چاہے۔

تازہ ترین