کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر یاسر شاہوانی نے پارٹی کے سینئررہنما لالا حسن ریکی سے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی معاملات اور کوئٹہ شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیاگیا کہ اربوں روپے کے فنڈز کوئٹہ شہر کے مسائل حل کروانے کیلئے مہیا کئے گئے لیکن سڑکوں کی حالت صفائی کی صورتحال آبنوشی کے مسائل اورٹریفک کے مسائل جوں کے توں ہیں دوسری طرف سرکاری زمینوں پر قبضہ کیاجارہاہے قبرستانوں کو بھی نہیں بخشا گیا میٹروپولیٹن کی زمینوں پر قبضہ کیاگیا ہم وفاقی اور صوبائی محتسب اور نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اربوں روپوں کے فنڈز کی تحقیقات کروائی جائے اور سرکاری املاک اور زمینوں پر قبضہ کا نوٹس لیاجائے اور ان کو واگزار کرائی جائے۔