جدہ سے لکھنؤ جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز میں تکنیکی خرابی، پائلٹ نے پرواز کامیابی سے لکھنؤ ایئرپورٹ پر لینڈ کروادی۔
ذرائع کے مطابق پرواز کے لینڈنگ گیئر سے دھواں نکلتا دکھائی دیا تھا۔ جدہ سے لکھنؤ کی پرواز میں 250 حاجی سوار تھے۔
دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے باعث مختلف ایئرلائنز کی سروس متاثر ہے۔
سعودی ایئرلائن نے آج اور 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ ہیں۔
قطر کی ایئرلائن نے ایران، عراق اور شام کےلیے فلائٹ آپریشن عارضی معطل کردیا ہے۔
یو اے ای کی ایئرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کےلیے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
جرمن ایئرلائن نے اسرائیل، عراق، ایران، عمان، لبنان کےلیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے جبکہ ترک ایئرلائن نے بھی ایران کےلیے 19 جون تک پروازوں کو معطل کردیا ہے۔