• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوروں کیخلاف کارروائی جاری ،مختلف مقامات پرچھاپے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کی طرف سے گیس چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ،مختلف مقامات پرچھاپے،گیس چوری کرنے والوں پر جرمانے۔کراچی کے علاقے یوسف گو ٹھ کورنگی میں ایک نمکو فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں ملزم محمد فرید ڈائریکٹ لائن سے گیس چوری کر کے نمکو فیکٹری چلا رہا تھا۔ ملزم فرید چوری کی لائن سے نہ صرف اپنی فیکٹری چلا رہا تھا بلکہ مزید 50گھروں کو بھی گیس بیچ رہا تھا۔ ملزم کو ایس ایس جی سی پولیس نے گرفتا ر کر لیا جبکہ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ ملز پر لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کورنگی میں مزید 2 مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں ملزمان گھریلو کنیکشز پر 600اور 225سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے کنفیکشنری اور مٹھائی کے کارخانے کے لئے بل ترتیب گیس چوری کر رہے تھے۔ سی جی ٹی او ٹیم نے گیس منقطع کر کے ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا ۔سی جی ٹی او ٹیم حیدرآباد نے سجاول میں کارروائی کر کے سلور رائس ملز اور ڈائیمنڈ رائس ملز پر چھاپہ مارا جہاں ملز مان گھریلو میٹر اور ریگیولیٹر کو ٹیمپر کر کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس چوری کر رہے تھے۔ایس ایس جی سی ٹیم نے گیس منقطع کر کے لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ چوری شدہ گیس سے کمپنی کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہو رہا تھا۔ ایس ایس جی سی نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کے چوری روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
تازہ ترین