کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ کے قائد الطاف حسین کے بیانات ،تقریر اور تصویر پر عائد پابندی کے خلاف احتجاجی مہم کے سلسلے میں جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں شریک محنت کشوں نے الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے جن پرمطالبات اور نعرے درج تھے ، مظاہرے میں لیبر ڈویژن کے پی ٹی سی ایل ، کے ڈی اے ، کے ایم سی ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، ایجوکیشن ، سیسی ، یوبی ایل ، حبیب بنک ، اسٹیل مل ، ایس بی سی اے ، سوئی سدرن گیس ، ہمدرد یونیورسٹی ، کچی آبادی اوردیگر یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان اور محنت کشوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، عادل خان ، لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی ، لیبر ڈویژن کی مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ، مظاہرے سے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجزانجینئر کاشف اور ارشد انصاری نے خطاب کیا ۔