• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کادورحکومت خدمت اوردیانت سےعبارت ہے،شہباز شریف

Pmln Is Affiliated With The Clear Government Services

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا دورحکومت شفافیت،خدمت اوردیانت سے عبارت ہے۔

لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں شفافیت کااعتراف عالمی سطح پربھی کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قومی وسائل کو امانت سمجھ کرعوامی فلاح پراستعمال کیاگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا 682ارب روپے کی بے مثال بچت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے،سترسالہ تاریخ میں ایسی شاندار بچت کی کوئی مثال موجود نہیں۔

تازہ ترین