کوئٹہ (نمائندگان جنگ/ ایجنسیاں)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، شاہرگ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے،بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے،کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور گیس پریشر کم ہو گیا،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گٹر ابل پڑے اور اربوں روپے کی لاگت سےبننے والے برساتی نالے ناکام نظر آئے اور پانی سڑکوں پر بہتا رہاطویل عرصے بعد باران رحمت پر لوگوں کے چہرےخوشی سے کھل اٹھے ۔